ضلع کی تاریخ


--
زیارت

زیارت، بلوچستان کی تحصیل و ضلع زیارت کا ایک پر فضا مقام ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی کے آخری چند ایام اس پرفضا مقام میں واقع عمارت جو قائد اعظم ریزیڈنسی کہلاتی ہے میں گزارے تھے۔ یہ زلزلہ کی فالٹ لائن پر واقع ہے۔

29 اکتوبر 2008ء کو بلوچستان کے زلزلہ میں زیارت میں تقریباً سو افراد ہلاک ہو گئے۔

زیارت پاکستان کا ایک انتہائی خوبصورت مُقام ہے، کہتے ہیں اس شہر نے کبھی گرمی نہیں دیکھی لیکن جو سردی اس شہر نے دیکھی وہ پاکستان کے کسی اور شہر نے کبھی نہیں دیکھی کیونکہ 11 فروری 2009ء کے دن اس شہر کا درجہ حرارت منفی 50 ڈگری کو چھُو گیا اور یہ پاکستان کہ کسی بھی شہر کا اب تک کا ریکارڈ کیا گیا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔

زیارت کے علاقے کو 26 اپریل 2024 کو7یشن ڈویژن قرار دیا گیا۔