ہرنائی کی تاریخ


ہرنائی بلوچستان (پاکستان) کے ضلع سبی کی تحصیل ہرنائی کا شہر ہے۔ اس کا نام ایک ہندو ہرنام داس کے نام پر ہے۔ یہ بلوچستان کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے اور لورالائی، زیارت اور کوئٹہ قریب ہیں۔ اس کے چاروں طرف پہاڑ ہیں۔ اوسط درجہ حرارت 20 سے 48 سنٹی گریڈ تک ہے۔ برسات میں بارشیں ہوتی ہیں۔ اس کی آبادی دو لاکھ سے زیادہ ہے۔ زیادہ تر پشتون قبیلہ 'ترین' کے لوگ آباد ہیں جن کی زبان ترینو کہلاتی ہے جو پشتو زبان سے بالکل مختلف ہے۔