اکثرپوچھے گئے سوالات
عمومی سوالات
میں ضلعی عدالت کیسے جا سکتا ہوں؟
برائے مہربانی نقشہ اور مقام کے لئے یہاں کلک کریں۔
کیا میں کسی بھی کمرہ عدالت میں جا کر بیٹھ سکتا ہوں اور عمارت کے گرد گھوم سکتا ہوں؟
ہاں ! کارروائی کے دوران آپ کسی بھی عدالت میں بیٹھ سکتے ہیں۔ بہرحال آپ کو نصیحت کی جاتی ہے کہ آپ عوام کےلئے نامزد بیٹھنے کی جگہ کو استعمال کریں جو کہ نقشہ پر دیکھائی گئی ہیں۔ آپ کو عوام کےلئے کھلی جگہوں پر محدود کیا جاتا ہے عوام کےلئے کھلے علاقوں کو جاننے کےلئے یہاں کلک کریں۔
کیا یہاں کوئی جگہ ہے جہاں میں اپنا سامان چھوڑ سکوں؟
نہیں حفاظتی وجوہات کی بنا پر آپ اپنا سامان عمارت میں کہیں نہیں چھوڑ سکتے۔
کیا عوام کے لئے سیشن عدالت میں پارکنگ کی جگہ موجود ہے؟
بدقسمتی سے حفاظتی وجوہات کی بناء پر آپ گاڑی سیشن عدالت کی عمارت کے احاطہ میں کھڑی نہیں کر سکتے اور نہ ہی عمارت کے اطراف میں۔
عدالتی ضابطے
میں کیسے جان سکتا ہوں کہ میرے مقدمے کی سماعت کب اورکہاں ہو گی؟
روزانہ مقدمات کی سماعت کی فہرست نوٹس اور ویب سائٹ پر لگائی جاتی ہے۔
کیا میں اپنی فائل تک رسائی رکھتا ہوں؟
آپ اپنے مقدمے میں کسی بھی فیصلے یا آرڈر کی مصدقہ نقل کےلئے درخواست دے سکتے ہیں جس کے بدلے اپ کو ایک رسید کاپی برانچ دے گی جس پرآررڈ یا فیصلے کی نقل دینے کی تاریخ درج ہوگی جس کی کچھ قیمت مقرر ہے۔
مجھے کیسے معلوم ہو گا کہ میرے مقدمہ میں جو مصدقہ نقل مانگی ہےوہ تیار ہے یا نہیں؟
جو رسید کاپی برانچ نے آپ کو جاری کی ہے اس میں جو مصدقہ نقل مانگی گئی ہے اس کی سپردگی کی تاریخ درج ہے
کیا میں عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی حاصل کر سکتا ہوں؟
عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی ممکن نہیں ہے۔