قلات کی ضلعی عدالتوں کے متعلق
قلات پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا ایک تاریخی ضلع ہے ۔ قلات شہر ضلع قلات کا صدر مقام ہے اور مقامی زبان میں قلات براہوی اور قلات سیوا کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ ضلع قلات کی زیادہ تر آباد مسلمان ہے جبکہ یہاں 2 فیصد ہندو بھی آباد ہیں مزید کہ کچھ ہندو تاجر ہندکوان بھی قلات شہر میں آ کر آباد ہو گئے تھے۔
سیشن ڈویژن قلات کے زیر انتظام ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ، جوڈیشل مجسٹریٹ ، فیملی جج، مجلس شوریٰ اور قاضی کی عدالتیں کام کر رہی ہیں۔
نمبر شمار | عدالت کا نام |
---|---|
1 | ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،قلات |
2 | ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، قلات |
3 | جوڈیشل مجسٹریٹ، قلات |
4 | جوڈیشل مجسٹریٹ، سوراب |
5 | جوڈیشل مجسٹریٹ، منگوچر |
6 | جوڈیشل مجسٹریٹ، خالق آباد منگوچر |
7 | فیملی جج، قلات |
8 | مجلس شوریٰ ، قلات |
9 | قاضی، سوراب |
10 | قاضی، قلات |