ضلع کی تاریخ


قلات پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا ایک تاریخی ضلع ہے ۔ قلات شہر ضلع قلات کا صدر مقام ہے اور مقامی زبان میں قلات براہوی اور قلات سیوا کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ ضلع قلات کی زیادہ تر آباد مسلمان ہے جبکہ یہاں 2 فیصد ہندو بھی آباد ہیں مزید کہ کچھ ہندو تاجر ہندکوان بھی قلات شہر میں آ کر آباد ہو گئے تھے۔

قلات کا موسم زیادہ تر سر رہتا ہے جولائی کا مہینہ یہاں سب سے زیادہ گرم ہوتا ہے جس میں درجہ حرارت 24.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے جبکہ سب سے سرد مہینہ جنوری کا ہوتا ہے جس میں یہاں کا درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔