قلعہ سیف اللہ کی ضلعی عدالتوں کے متعلق
ضلع قلعہ سیف اللہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا ایک ضلع ہے۔ جس کا رقبہ 11600مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے اور اس کی دو تحصیل ہیں جو قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ کہلاتے ہیں۔ قلعہ سیف اللہ 14دسمبر 1988کو ضلع بنا۔ اس سے پہلے یہ ضلع ژوب کا حصہ ہوتا تھا۔ ضلع کی آبادی لگ بھگ دو لاکھ تیس ہزار ہے۔ یہاں کی آبادی پشتونوں کے کاکڑ قبیلہ کے ذیلی قبائل سنزر خیل اور سنیاٹہ اورسرگڑہ پر مشتمل ہیں
سیشن ڈویژن قلعہ سیف اللہ کے زیر انتظام ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ، سول جج ، جوڈیشل مجسٹریٹ ، مجلس شوریٰ اور قاضی کی عدالتیں کام کر رہی ہیں۔
نمبر شمار | عدالت کا نام | thead >
---|---|
1 | ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، قلعہ سیف اللہ |
2 | ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، قلعہ سیف اللہ |
3 | ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، مسلم باغ |
4 | جوڈیشل مجسٹریٹ، قلعہ سیف اللہ |
5 | جوڈیشل مجسٹریٹ، مسلم باغ |
6 | جوڈیشل مجسٹریٹ، لوئی بند |
7 | سول جج، قلعہ سیف اللہ |
8 | سول جج ، مسلم باغ |
9 | مجلس شوریٰ ، مسلم باغ |
10 | قاضی ، مسلم باغ |
11 | قاضی ، قلعہ سیف اللہ |