ضلعی عدالتیں پنجگور کے متعلق
پنجگور کو قانون کے نفاظ کے حوالے سے دو حصوں میں تقسیم کیا گیاہے۔ علاقہ " اے" پر بلوچستان پولیس کا تسلط ہے جس کا سربراہ ڈپٹی سپرینٹینڈنٹ پولیس ( ڈی ایس پی) ہے جبکہ علاقہ " بی" جسے بلوچستان لیویز فورس کنٹرول کرتی ہے۔ جس کا سربراہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر (ڈی سی ) ہوتا ہے۔ یہاں ایک پولیس سٹیشن چیتکان میں 1963 میں قائم کیا گیا۔ پولیس سٹیشن چتکان 8 کلومیٹر کے دائرےمیں قانون کی حکمرانی کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ شروع میں تمام ضلع کو پولیس کنٹرول کرتی تھی لیکن 1969 میں ضلع کو "اے" اور " بی " دو حصوں میں بانٹ دیا گیا۔
قاضی عدالتیں دستور العمل دیوانی قلات کے تحت 1976 میں قائم کی گئیں اور انہیں دیوانی ، فیملی اور کرایہ عدالتوں کے اختیار دئیے گئے۔ قاضی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیل ممبر مجلس شوریٰ میں ہوتی ہے جو دو قاضی صاحبان پر مشتمل ہوتی ہے اور اس کا چیئرمین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہوتا ہے۔
انصاف کی فراہمی ریگولر اور قاضی عدالتوں کے ذریعے ہوتی ہے۔ ضلع کی ریگولر عدالتوں کا سربراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہے۔