جوڈیشل کمپلیکس ژوب کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب


 22 مئی 2021

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس ژوب کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ژوب کا معائنہ بھی کیا ۔ اس موقع پر جناب راشد محمود ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب آفتاب احمد لون، ممبر انسپکشن ٹیم ، ملک شعیب سلطان سیکرٹری ٹو عزت مآب چیف جسٹس ،ضلعی عدلیہ کے معزز جج صاحبان ، حکومتی آفیسران اور وکلاء بھی موجود تھے۔