ایڈیشنل رجسٹرار


--
غلام مرتضیٰ

جناب غلام مرتضیٰ ولد غلام مصطفیٰ (مرحوم) 25 مئی 1966 کو سبی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم سبی سے حاصل کی 1982 میں میٹرک اور1988 میں انٹرمیڈیت مکمل کیا۔

جناب غلام مرتضیٰ نے 1991 میں جامعہ بلوچستان کوئٹہ سے گریجویشن کی اور1995 میں قانون میں گریجویشن کرنے کےلئے شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی خیر پور سندھ چلے گئے۔

جناب غلام مرتضیٰ نے سال 1984 میں بلوچستان کی عدلیہ میں بطور جونیئر کلرک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی ڈویژن سبی کے دفتر میں شمولیت اختیار کی اور اس کے بعد1996 میں وہ ترقی پا کر ریڈر سیشن جج سبی بنے۔

1999 میں اُس وقت کے چیف جسٹس جناب جسٹس افتخار محمد چوہدری نے انہیں بطور ریڈر عدالت عالیہ بلوچستان سبی بنچ میں تعینات کیا۔ اس کے بعد 2008 میں ڈپٹی رجسٹرار کی ریٹائرمنٹ پر انہیں ترقی دے کر ڈپٹی رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان سبی بنچ تعینات کر دیا گیا۔

سال2019 میں انہیں ترقی دے کر ایڈیشنل رجسٹرار، عدالت عالیہ بلوچستان سبی بنچ تعینات کیا گیا جو کہ سینئر ترین آفیسر ہے۔

جو ڈیشل ونگ سبی عدالت عالیہ ، عدالت عالیہ کے کام کے طریقہ کار میں بڑی اہمیت حاصل ہے بلکہ مرکزی نقطہ ہے۔ یہ ونگ انصاف کی فراہمی کے متلعق تمام امور کا ذمہ دار ہے جیسے کہ عدالت کی کارروائی، نوٹس کا اجراء، مقدمات لگانا، آرڈر اور جوڈیشل ریکارڈ کی مصدقہ نقول کی فراہمی، دیوانی ، فوجداری اور رِٹ مقدمات میں پیرا وائز جواب دینا ، صفحات کی چھپائی ، عدالت کے افعال مختلف برانچز کی سپورٹ سے چلتے ہیں جیسے پیرا لیگل عملہ ، دائربرانچ ، کاپی برانچ وغیرہ یہ تمام برانچیں اور عملہ سائل اور عوام کو سہولت دینے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ ونگ ایڈیشنل رجسٹرار کی سربراہی میں کام کرتا ہے۔