عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے قاضی صاحبان کو نئی سرکاری گاڑیوں کی چابیاں دیں۔
19 جون 2021
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے عزت مآب جناب جسٹس نعیم اختر افغان ، سینئر ترین جج عدالت عالیہ بلوچستان کے ہمراہ نئی سرکاری گاڑیوں کی چابیاں قاضی صاحبان کے حوالے کیں۔ اِس موقع پر جناب راشد محمود ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان اور ملک شعیب سلطان سیکرٹری ٹو عزت مآب چیف جسٹس بھی موجود تھے۔