زیر تربیت اے ایس پی کی عزت مآب چیف جسٹس سے ملاقات


 28 جون 2022

40 ممبران پر مشتمل نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں زیر تربیت اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ آف پولیس ( اے ایس پی ) جن کا تعلق اڑتالیسویں کامن کورس سے ہے نے عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب جسٹس نعیم اختر افغان سے ملاقات کی ۔اس موقع پر جناب راشد محمود، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان بھی موجود تھے۔