عدالت عالیہ تربت بنچ کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ


 09 ستمبر 2022

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے عزت مآب جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ اور عزت مآب جسٹس سردار احمد حلیمی کے ہمراہ عدالت عالیہ تربت بنچ کی زیر تعمیر عمارت اور جوڈیشل آفیسران کے لئے زیر تعمیر رہائش گاہوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عدالت عالیہ تربت بنچ کے احاطہ میں درخت بھی لگائے۔اِس موقع پر ضلعی عدلیہ کے معزز جج صاحبان اور وکلاء بھی موجود تھے۔