بار ووکیشنل کورس
06 اکتوبر 2023
چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، جسٹس نعیم اختر افغان نے عدالت عالیہ بلوچستان کے آڈیٹوریم میں بلوچستان بار کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ بار ووکیشنل کورس میں نئے آنے والے وکلاء کو لیکچر دیا۔
وکالت کے شعبے میں نئے آنے والے وکلاء کو لیکچر دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ وکالت کے پیشے کی اعلیٰ اقدار کو اپنائیں بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ کوڈ آف کنڈکٹ کی پاپندی کریں۔
عدالت کی معاونت کے لئے بھر پور تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں اور عوام کو بر وقت انصاف کی فراہمی کےلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور استعداد کار میں اضافے کے لئے بھرپور مطالعہ کریں۔