ڈسٹرکٹ کورٹ حب کا معائنہ
23 جنوری 2023
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے ڈسٹرکٹ کورٹ حب کا معائنہ کیا انہوں نے زیر التواء مقدمات کا جائز ہ لیا اورجوڈیشل آفیسران کو زیر التواء مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت کی ۔عزت مآب چیف جسٹس نے سیشن کورٹ بار رم کا دورہ بھی کیااور وکلاء سے ملاقات کی ۔ اِس موقع پر ضلعی عدلیہ کے معزز جج صاحبان ، وکلاء اور جناب راشد محمود، رجسٹرار، عدالت عالیہ بلوچستان بھی موجود تھے۔