بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی میں لائبریری او رریسرچ یونٹ کا افتتاح


 01 مارچ 2023

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے یو این او ڈی سی کے نمائندہ کے ہمراہ بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی میں لائبریری اور ریسرچ یونٹ کا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر عزت مآب چیف جسٹس ، عدالت عالیہ بلوچستان نے بلوچستان جوڈیشل آفیسران کے لئے جوڈیشل اکیڈمی اور یو این او ڈی سی کے تعاون سے افراد کی اسمگلنگ اور مہاجرین کی اسمگلنگ کے قوانین کے موضوع پر ہونے والے تربیتی پروگرام سے خطاب بھی کیا۔ اِس موقع پر عزت مآب جناب جسٹس نذیر احمد لانگو ، عزت مآب جناب جسٹس شوکت علی رخشانی ، عزت مآب جناب جسٹس گل حسن ترین ، عزت مآب جناب جسٹس سرادار احمد حلیمی ، جناب راشد محمود ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان، جناب نذیر احمد خجک ، ممبر انسپکشن ٹیم، جناب نذر محمد ، ایڈوائزر بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی اور یو این کو ڈی سی کے نمائندے بھی موجود تھے۔