جوڈیشل کمپلیکس منگوچر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب


 10 مئی 2024

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑنے عزت مآب جناب جسٹس عبداللہ بلوچ اور عزت مآب جناب جسٹس روزی خان بڑیچ کےہمراہ جوڈیشل کمپلیکس منگوچر کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے آفیسرز کلب منگوچر کا دورہ بھی کیا۔ اِس موقع پر جناب داؤد خان ناصر، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان، جناب پذیراحمد بلوچ، ممبر انسپکشن ٹیم ، جناب ملک شعیب سلطان، ڈپٹی رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان، ضلعی عدلیہ کے معزز جج صاحبان اور وکلاء بھی موجود تھے۔