اکثر پوچھے گئے سوالات


عمومی سوالات

سیشن عدالت کے دفتری اوقات کیا ہیں؟

ضلعی عدالتوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند ہوتی ہیں۔

سیشن عدالت کے عدالتی اوقات کیا ہیں؟

ضلعی عدالت عوام کے لئے پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی ہیں ۔ اور جمعہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلی ہیں جبکہ اتوار کو ضلعی عدالتیں بند رہتی ہیں۔

میں سیشن عدالت کیسے جا سکتاہوں؟

مزید تفصیلات کےلئے ہمارا نقشہ اور تفصیلات چیک کریں۔

کیا میں کمرہ عدالت میں بیٹھ سکتا ہوں اور عمارت کے گرد گھوم سکتاہوں؟

ہاں آپ کمرہ عدالت میں بیٹھ سکتے ہیں اور عدالت کے عمارت کے سیکورٹی کلئیرنس کے بعدگھوم سکتے ہیں۔

کیا میں اپنی اشیاء کسی جگہ چھوڑ سکتاہوں؟

نہیں حفاظتی وجوہات کی بناء پر آپ اپنی اشیاء عمارت میں کہیں نہیں چھوڑ سکتے۔

کیا ایمر جنسی کی صورتحال میں طبی سہولت موجود ہے؟

نہیں سیشن عدالت کے احاطہ میں طبی سہولت موجود نہیں ہے۔