ضلع کی تاریخ
ڈیرہ بگٹی صوبہ بلوچستان پاکستان کا ایک ضلع ہے۔ یہ پہاڑی علاقہ میں واقع ہے۔ اس کے مغرب میں کوہ سلیمان ہے جس کاسلسلہ کوئٹہ تک پھیلا ہواہے۔ یہاں بگٹی قبائل آباد ہیں جو کہ گلہ بان ہیں۔ قدرتی گیس کی سوئی میں وسیع ذخائر کی دریافت نے اس علاقے میں نئی معاشرت کی بنیاد رکھی۔
انتظامیہ
ضلع کو تین سب ڈویژن میں تقسیم کیا گیا ہے جو کہ
- ڈیرہ بگٹی
- پہلواگ
- سوئی (بلوچستان)
زبان
اس ضلع میں لوگوں کی زبان بگٹی ، بلوچی کہلاتی ہے جو کہ ڈیرہ بگٹی ، سوئی ، کاہان، کوہلو، جیکب آباد اور سبی میں بولی جاتی ہے۔