جسٹس نذیر احمد لانگو


--
جناب نذیر احمد لانگو

جسٹس نذیر احمد لانگو ولدمحمد ایوب منگوچرمیں 6 اپریل 1962 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی ۔ انہوں نے میٹرک 1980 میں جبکہ انٹرمیڈیٹ 1983 میں کیا۔ انہوں نے1986 میں گریجویشن کی جبکہ ماسٹرز کی ڈگری سائنس میں 1988 میں جامعہ بلوچستان سے حاصل کی۔انہوں نے قانون میں گریجویشن 1992 میں کی۔

جسٹس نذیر احمد لانگو نے 1998میں بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بلوچستان کی ضلعی عدلیہ میں شمولیت اختیار کی اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تربت تعینات ہوئے ۔ ان کی تقرری بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 1999 میں ضلع سبی ، 2000 میں پنجگور اور 2000 سے 2002 تک نوشکی میں رہی۔وہ 2005 میں بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ اللہ یار تعینات رہے۔ اسکے بعد 2005 میں انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ انہوں نے بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ اور تربت میں 2014 تک اپنی خدمات سرانجام دیں۔ جسٹس نذیر احمد لانگو جولائی 2014 میں سپیشل جج برائے انسداد دہشتگردی عدالت تعینات ہوئےاس کے بعد وہ ٹرانسفر ہوئے اور انہوں نے رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان کا عہدہ 24 دسمبر 2014 کو سنبھالا۔

جسٹس نذیر احمد لانگو نے 18 اور 19 اپریل 2014 میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی انٹر نیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی جس میں بامعنی بحث کےلئے درج ذیل موضوعات کا انتخاب کیا گیا ۔
1-جوڈیشل ریویو آف ایڈ منسٹریٹیو ایکشنز۔
2- رول آف جوڈیشری اِن پروٹیکٹنگ ہیومن رائٹس۔
3- ایکسیس ٹو جسٹس اِن کانٹیکٹس آف کانسٹیٹیوشنل ریکوائیرمنٹس۔
4-رول آف جوڈیشری اِن پروموشن آف کلچر آف ٹالورینس۔

جسٹس نذیر احمد لانگو 4 نومبر 2016کو عدالت عالیہ بلوچستان میں بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوئے اور 17 جولائی 2018 کو بحیثیت مستقل جج مقرر ہوئے۔