اکثر پوچھے گئے سوالات
عمومی سوالات
عدالت عالیہ بلوچستان کے دفتری اوقات کیا ہیں؟
عدالت عالیہ بلوچستان کے دفتری اوقات سوموار سے ہفتہ صبح 8:30 سے 2:30دوپہر ہیں۔ اتوار کو عدالت عالیہ بند ہوتی ہے۔
عدالت عالیہ کے عدالتی اوقات کیا ہیں؟
عدالت عالیہ بلوچستان عوام کےلئے سوموار سے جمعہ صبح 9:00 بجے سے 1:30 بجے دوپہر تک کھلی ہے۔ یہ ہفتہ اور اتوار کو بند ہوتی ہے لیکن کچھ خاص مواقع پر کھلی ہوتی ہے کچھ خاص مقدمات کےلئے جس کا پہلے سے انتباہات جو کہ پہلے صفحہ پر ہے پر پہلے سے اعلان کیا جاتا ہے۔
میں عدالت عالیہ بلوچستان کیسے جا سکتا ہوں؟
نقشہ اور مقام کی تفصیلات کےلئے یہاںکلک کریں۔
کیا میں کسی بھی کمرہ عدالت میں جا کر بیٹھ سکتا ہوں اور عمارت کے گرد گھوم سکتا ہوں؟
ہاں کاروائی کے دوران آپ کمرہ عدالت میں بیٹھ سکتے ہیں۔ بہر حال آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ نقشہ میں دکھائی جانے والی عوام کےلئے نامزد جگہ استعمال کریں۔ اور آپ ان جگہوں تک محدود رہیں جو کہ عوام کےلئے کھلی ہیں۔ یہاں کلک کریں تاکہ آپ جان سکیں کہ کونسی جگہیں عوام کےلئے کھلی ہیں۔
کیا یہاں کوئی جگہ ہے جہاں میں اپنا سامان چھوڑ سکوں؟
نہیں حفاظتی وجوہات کی بنا پر آپ اپنا سامان عمارت میں کہیں نہیں چھوڑ سکتے۔
ایمرجنسی کی صورت میں کیا طبی سہولت موجود ہے؟
ہاں عدالت کے احاطے میں ایک ڈاکٹر موجود ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس کی سہولت بھی موجود ہے۔
کیاوہیل چیئر استعمال کرنے والے کےلئے اس کا انتظام ہے؟
مرکزی عمارت کی زمینی منزل جو کہ عوام کےلئے کھلی ہے پر وہیل چئیر تک رسائی ممکن ہے۔ اس مقصد کےلئے ریمپ بنائے گئے ہیں۔ پہلی منزل تک جانے کےلئے لفٹ کی سہولت میسر ہے۔ مقام کےلئے برائے مہربانی نقشہ دیکھیں۔
میں کھانے پینے کی چیزیں کہاں سے خریدسکتا ہوں؟
عدالت کی کینٹین بیٹھنے کی جگہ کے سامنے موجود ہے جہاں سے آپ مشروب اور کھانے کی اشیاء خرید سکتے ہیں۔ پانی بھی اس مقصد کےلئے لگائے گئے کولروں میں دستیاب ہے۔ پانی کے مقام جاننے کےلئےیہاں کلک کریں۔
کیا عدالتیں عوام کےلئے ہمیشہ کھلی ہیں؟ کیا ہر کوئی عدالت میں شرکت کر سکتا ہے؟
تمام عدالتیں عوام کی عمارتیں ہیں اور تقریباً ہر عدالت کی سماعت ہر کسی کے لئے کھلی ہے۔ اس اصول پر کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔ " بند عدالت" میں عوام کی رسائی نہیں ہوتی۔ یہ کئی وجوہات کی بناء پر ہو سکتی ہے۔ بنیادی طور پر گواہ کے تحفظ کےلئے یا کوئی حساس معلومات افشاں نہ ہو سکے۔
کیا عورتوں کےبیٹھنے کی الگ جگہ موجود ہے؟
ہاں بار کے کمرہ کے ساتھ عورتوں کےلئے الگ کمرہ موجود ہے۔
کیا عوام کے لئے عدالت عالیہ میں پارکنگ کی جگہ موجود ہے؟
بدقسمتی سے حفاظتی وجوہات کی بناء پر آپ گاڑی عدالت عالیہ کی عمارت کے احاطہ میں پارک نہیں کر سکتے اور نہ ہی عمارت کی متعین حدود کے گرد۔
عدالت کے آفیسران کی ترتیب کیا ہے؟
ویب سائٹ پر اورگینوگرام موجود ہے۔ اورگینوگرام دیکھنے کے لئے کلک کریں۔
عدالتی ضابطے
میں کیسے جان سکتا ہوں کہ میرے مقدمے کی سمات کب اورکہاں ہو گی؟
روزانہ مقدمات کی سماعت کی فہرست نوٹس بورڈ اور عدالت عالیہ کی ویب سائٹ پر چسپاں کی جاتی ہے۔ اگر آپ فہرست میں اپنا نام نہیں دیکھتے تو مہربانی فرما کر روسٹر برانچ سے رابطہ کریں۔ یہ عدالت عالیہ بلوچستان کی زمینی منزل پر واقع ہے۔ اس کے علاوہ مقدمات کی سماعت اور تعین کی معلومات کےلئے ایک معلوماتی کاؤنٹر عدالت کے برآمدے میں موجود ہے۔ آپ ویب سائیٹ کے پہلے صفحہ پر موجود کیس سٹیٹس کو کلک کرکے نوعیت مقدمامہ ، مقدمہ کا نمبر ، مقدمہ کا سال ، بنچ ، نام مقدمہ درج ہونے کی تاریخ آخری تاریخ سماعت اور اگلی تاریخ سماعت کی معلومات لے سکتے ہیں۔
اگر میرا مقدمہ 9:00بجے لگا ہوا ہے تو کیس 11:15تک کیوں نہیں پکاراجاتا؟
مقدمات دن میں مختلف اوقات کےلئے لگائے جاتے ہیں۔ اگر آپ کو صبح 9:00 بجے حاضر ہونے کا کہا گیا ہے تو آپ کا مقدمہ صبح 9:00 بجے سے 1:30بجے دوپہر کے درمیان کبھی بھی پکارا جا سکتا ہے۔ یہ لوگوں کی عدالت کے سامنے پیشی اور ہر مقدمے کے چلنے کی مدت پر منحصر ہوتا ہے۔ براہ مہربانی یہ لکھ لیں کہ عدالت میں بر وقت پہنچنا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ حاضری عدالتی ضابطوں اور سروس کے بارے میں معلومات عدالت لگنے سے پہلے دی جاتی ہے۔
کیا میں اپنی فائل تک رسائی رکھتا ہوں؟
آپ اپنے مقدمے میں کسی بھی فیصلے یا آرڈر کی مصدقہ نقل کےلئے درخواست دے سکتے ہیں جس کے بدلے اپ کو ایک رسید کاپی برانچ دے گی جس پر نقل دینے کی تاریخ درج ہوگی جس کی کچھ قیمت مقرر ہے۔
مجھے کیسے معلوم ہوا گا کہ میرے مقدمہ میں جو مصدقہ نقل مانگی ہےوہ تیار ہے یا نہیں؟
جو رسید کاپی برانچ نے آپ کو جاری کی ہے اس میں جو مصدقہ نقل مانگی گئی ہے اس کی سپردگی کی تاریخ درج ہے براہ مہربانی اگر آپ کو کوئی معلومات درکار ہیں کو کاپی برانچ سے رابطہ کریں جو زمینی منزل پر واقع ہے۔
میں مقدمات کے دائر ہونے اور فیصلے کی تفصیل کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟
آپ یہ معلومات عدالت عالیہ کی ویب سائٹ " آن لائن کیس سٹیٹس" ، "کاز لسٹ" اور" کاز لسٹ آرکائیو" یا عدالت عالیہ کے ڈیٹا سیکشن سے حاصل کر سکتے ہیں۔
نئے مقدمہ کی فائیلیں اور متفرق درخواستوں کے دائر ہونےکے اوقات کیا ہیں؟
اس کے اوقات 8:30صبح سے 2:00بجے دوپہر تک ہیں۔
کیا میں عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی حاصل کر سکتا ہوں؟
عدالت کے ریکارڈ تک آن لائن رسائی ممکن نہیں ہے۔