عدالت عالیہ بلوچستان سبی بنچ
سال 1999 میں ایک پرانی آئینی ضرورت کو پورا کرتے ہوئے اُس وقت کے چیف جسٹس جناب جسٹس افتخار محمد چوہدری (چیف جسٹس ریٹائرڈ عدالت عظمٰی پاکستان)نے عدالت عالیہ بلوچستان کابنچ سبی میں قائم کیا ۔
اِسی سرکٹ بنچ کا رسمی افتتاح اس وقت کے عدالت عظمٰی کے چیف جسٹس عزت مآب جناب جسٹس سعید الزمان صدیقی نے 4 دسمبر 1999کو کیا۔
اس بنچ کے باقائدہ کام کا آغاز سبی کے پرانے جرگہ ہال میں ہوا جبکہ جج صاحبان گورنر ہاؤس سبی میں رہتے تھے بعد ازاں 20 ایکڑ زمین ڈگر ی کالج سبی کے نزدیک عدالت کی عمارت بنانے کے لئے حاصل کی گئی جس میں انیکسی اور ریسٹ ہاؤس برائے جج صاحبان شامل تھا کی تعمیر شروع کی گئی۔
ابتدائی طور پر مقدمات کی سنوائی ہفتہ وار ہوتی تھی۔ جبکہ سال 2003 میں عدالت عالیہ بلوچستان کے اس وقت کے چیف جسٹس جناب جسٹس (ریٹائرڈ) راجا فیاض احمد نے ایک مستقل سنگل بینچ (ایس بی )اورڈویژن بینچ ( ڈی بی )ہفتہ وار چلانے کے احکامات صادر کئے۔