عدالت عالیہ کے ایڈیشنل جج صاحبان کی تقریب حلف برداری
20 جنوری 2025
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے جناب محمد آصف ، جناب محمد ایوب خان اورجناب نجم الدین مینگل سے ایڈیشنل جج عدالت عالیہ بلوچستان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں عدالت عالیہ کے عزت مآب جج صاحبان، وکلاء اورماتحت عدلیہ کے ارکان نے شرکت کی۔