عدالت عالیہ بلوچستان کے اثاثوں کی کوڈنگ اور تصدیق
ہائی کورٹ اثاثوں کی کوڈنگ
عدالت عالیہ کے تمام اثاثوں بشمول دفتری سامان، فرنیچر ، مشینری اور گاڑیوں کے تصدیق عدالت عالیہ کے بہتر طور پر چلنے کے لئے بہت ضروری ہے۔ تمام اثاثوں کی سائنسی بنیاد پر کوڈنگ تمام اشیاء کے غائب ہونے ، ضائع ہونا اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے سے روکتی ہے۔
جناب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ہدایت کی روشنی میں عدالت عالیہ کے تمام اثاثہ جات کی تصدیق اور کوڈنگ مکمل کر لی گئی ہے اور اس کو ایک رجسٹر میں درج کر دیا گیاہے۔اثاثوں کی توثیق کی کمیٹی
اس مقصد کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی جس نے تما م اشیاء کی تصدیق کی ۔ ایک علیحدہ ذخیرہ رجسٹر خراب اشیاء کے لئے بنا یا گیا۔ اور اس کو مناسب طریقہ سے نیلامی کے ذریعہ ختم کیا گیا۔