سیکیورٹی
عدالتیں ہمیشہ سے ایک مرکزی مقام پر واقع ہوتی ہیں جہاں تک عوام کی آسان رسائی ہو سکے جس کے نیتجہ میں وہ کسی بھی قسم کےممکنہ تشدد کے واقع میں کمزور ثابت ہوتی ہیں ۔ عدالتوں کو اپنے ملازمین کے تحفظ اور جو لوگ عدالتوں کا دورہ کرتے ہیں اُن کا تحفظ اور عدالتی نظام کی سالمیت کے تحفظ کےلئے مناسب حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں۔
جِس میں سیکیورٹی اہلکار، ٹیکنالوجی اور کچھ تعمیرات شامل ہوتی ہیں ۔اِس حقیقت کا ادراک رکھتے ہوئے تاکہ عدالت عالیہ ، کچہری اور ضلعی عدالت کوئٹہ میں مختلف حفاظتی اقدام اگست2012 میں لئے گئے تاکہ اِس مقصد کو حاصل کیا جاسکے ۔ایک چاق و چوبند سیکیورٹی فورس عدالت کے احاطے میں متعین مقدار میں گشت کرتی ہے اور کسی قِسم کے مشکوک آدمی یا گاڑی کی صورت میں انھیں بلا یا جا سکتا ہے۔ عدالت کی پولیس فورس کو کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تربیت دی گئی ہے۔