ڈاکٹر ارم کا پیغام


عدالت عالیہ بلوچستان اپنی نئی ویب سائٹ کا آغاز کر رہی ہے یہ میرے لیئے باعث اطمینان ہے اور اپنے اند ر ایک عظیم کامیابی ہے۔آج کل کی سائنسی دُنیا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ایک متحرک کردار اد کرتی ہے اور یقینی طور پر یہ کامیابی کا راستہ ہے۔ یہ معلومات تک رسائی جو کہ عدالتی نظام کا لازمی حصہ ہے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ اسکی مدد سے ہم بہتر انصاف کی فراہمی کر سکتے ہیں۔ اور نئے دور کی آنے والی مشکلات میں مدد لے سکتے ہیں۔

میں اس موقع پر عزت مآب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دوسرے عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ جن کی مسلسل حمایت اور حوصلہ افزائی سے یہ نئی ویب سائٹ ممکن ہو ئی ، میں ایک مرتبہ پھر مبارک باد اور اپنی اچھی خواہشات تما م ٹیم کے ارکان کو دیتی ہوں اور اس خواہش کا اظہار کرتی ہوں کہ خدا ان کا بھلا کرے۔