معائنہ رپورٹ کا خلاصہ
معائیناتی رپورٹ کا خلاصہ
بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں انصاف کی فراہمی کو کارگر بنانے کےلئے چیف جسٹس بلوچستان نے ایک معائیناتی دورہ دو حصوں میں کیا۔
پہلے حصے میں سوئی کی عدالتوں کا معائنہ شامل ہے۔ دوسرے حصے میں رکھنی ،بارکھان ، کوہلو، کنگری ، موسیٰ خیل ، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ کی عدالتوں کا معائنہ شامل ہے۔
7 فروری 2013 کو عزت مآب چیف جسٹس نے جوڈیشل مجسٹریٹ سوئی کی عدالت کا دورہ کیا اس دوران عدالت کے بنیادی ڈھانچہ ،ذیلی عمارت ، عملہ ، دائرہ اختیار اور استقبالی ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔اس کے بعد چیف جسٹس نے احاطہ عدالت میں ایک پودا لگایا اور اس زمین کے معائنہ کےلئے چلے گئے جس پر ضلعی عدلیہ کے آفیسران کی رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔
چیف جسٹس نے پی پی ایل گیس پلانٹ کا دورہ کیا اور انہیں پلانٹ کے مختلف حصوں کے بارے میں مختصراً بتایا گیا۔ اس کے بعد دورے کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوا۔
فورٹ منرو کے راستے جناب چیف جسٹس نے 14 فروری 2013 کو رکھنی کا دورہ کیا۔ جناب چیف جسٹس سب سے پہلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رکھنی سے ملاقات کی اور اس کے بعد بار کے اراکین شفیق کھیتران ایڈوکیٹ ، شیر جان کھیتران ایڈوکیٹ، شبیر ایڈوکیٹ اور فِدا حسن ایڈوکیٹ سے ملے۔ اس دوران بنیادی ڈھانچے ،امن وامان کی صورتحال ، سردیوں کی تعطیلات ، جوڈیشل مجسٹریٹ کے اختیارات اور ایک لائیبریری کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔ صبح45:9 پر جناب چیف جسٹس صاحب بارکھان پہنچے۔ انہوں نے بارکھان کی عدالتوں کی تعمیراتی جگہ کا دورہ کیا اس کے بعد تعمیراتی مقام، چاردیواری اور جلد تعمیر کی اہمیت پرتبادلہ خیال کیا ۔ جناب چیف جسٹس صاحب نے احاطہ عدالت میں پودا لگا کر ضلع میں شجر کاری کی مہم کا افتتاح کیا۔
فورٹ منرو کے راستے جناب چیف جسٹس نے 14 فروری 2013 کو رکھنی کا دورہ کیا۔ جناب چیف جسٹس سب سے پہلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رکھنی سے ملاقات کی اور اس کے بعد بار کے اراکین شفیق کھیتران ایڈوکیٹ ، شیر جان کھیتران ایڈوکیٹ، شبیر ایڈوکیٹ اور فِدا حسن ایڈوکیٹ سے ملے۔ اس دوران بنیادی ڈھانچے ،امن وامان کی صورتحال ، سردیوں کی تعطیلات ، جوڈیشل مجسٹریٹ کے اختیارات اور ایک لائیبریری کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔
صبح45:9 پر جناب چیف جسٹس صاحب بارکھان پہنچے۔ انہوں نے بارکھان کی عدالتوں کی تعمیراتی جگہ کا دورہ کیا اس کے بعد تعمیراتی مقام، چاردیواری اور جلد تعمیر کی اہمیت پرتبادلہ خیال کیا ۔
جناب چیف جسٹس صاحب نے احاطہ عدالت میں پودا لگا کر ضلع میں شجر کاری کی مہم کا افتتاح کیا۔
12بجے چناب چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ کوہلو کے ساتھ دورہ کیا۔ اس دوران زیر التواء مقدمات اور ان کو تیز رفتاری کے ساتھ نمٹانے ، امن و امان کی صورتحال اور دائرہ اختیار پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنے دورہ کے دوان جناب چیف جسٹس نے عطااللہ ایڈوکیٹ ، علی شیر ایڈوکیٹ اور جمیل خجک ایڈویکٹ جن کا تعلق ڈسٹرکٹ بار کوہلو سے ہے کے ساتھ ساتھ ضلع کے کچھ قابل ذکر افراد سے ملاقات کی۔ جناب چیف جسٹس نے عدالت کے احاطہ میں پودا لگا کربہت سے درختوں کی شجرکاری کا افتتاح کیا۔
فروری کوچیف جسٹس نے عدالتی آفیسران کے رہائشی احاطے جو کہ کنگری میں زیر تعمیر ہیں کا دورہ کیا اور سفارشات بھی کیں۔
راستے میں آپ نے بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیوں اور دیواروں پر لکھائی کا نوٹس لیا اورضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ غیر قانونی کام کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔
اسی دوران دن 30:12 بجے دوپہر کو جناب چیف جسٹس موسیٰ خیل پہنچے انہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت اور زیر تعمیرعدالتی کمپلیکس کا دورہ کیا اور اس کے بعد وکلاء سے ملے۔
جناب چیف جسٹس صاحب نے عدالت کے احاطے میں درخت لگا کر بہت سارے درختوں کی شجرکاری کا افتتاح کیا۔
ایک مقامی کی لکھی ہوئی شکایت پر چیف جسٹس صاحب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ اور معائنہ کیا۔
16 فروری 2013 کو جناب چیف جسٹس نے سیشن ڈویژن عدالتوں کا معائنہ کیا اور مقدمات کو جلد نمٹانے پر تبادلہ خیال کیا۔ عزت مآب چیف جسٹس صاحب نے جناب جہانگیر زماری ایڈوکیٹ کی سرپرستی میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے ملاقات کی۔
جناب چیف جسٹس صاحب 2 بجے شام کو قلعہ سیف اللہ پہنچے اور نئے ضلعی کمپلیکس کی تعمیراتی زمین کا دورہ کیا جناب چیف جسٹس صاحب نے عدالت کے احاطہ میں ایک درخت لگایا ۔
اس کے بعد جناب چیف جسٹس کوئٹہ لوٹ آئے۔