قائم مقام چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کی تقریب حلف برداری
14 فروری 2025
عزت مآب قائم مقام چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب جسٹس محمد اعجاز سواتی سے عزت مآب گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ایک تقریب میں حلف لیا۔ تقریب میں عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان ، وکلاء ، ضلعی عدلیہ کے جج صاحبان اور حکومتی آفیسران نے شرکت کی۔