جسٹس اقبال احمد کاسی
جسٹس اقبال احمد کاسی ولد ملک اللہ داد کاسی 16 اگست 1965 کو پیدا ہوئے۔
جسٹس اقبال احمد کاسی نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی۔ انہوں نے جامعہ بلوچستان سے ماسٹرز کی ڈگری انٹرنیشنل ریلیشنز میں حاصل کی اور انہوں نے ایل ایل بی یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ سے کیا۔ وہ یونیورسٹی لاء کالج اور دیگر کالجز میں اعزازی لیکچرار بھی رہے انہوں نے بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی میں لیکچرز بھی دئیے ۔
جسٹس اقبال احمد کاسی 30 اپریل 1998 کو عدالت عالیہ کے وکیل بنے اور اپریل 2011 میں عدالت عظمیٰ پاکستان کے وکیل بنے انہوں نے 26 سال تک ماتحت عدلیہ، عدالت عالیہ بلوچستان،وفاقی شرعی عدالت، سروس ٹریبونل اور عدالت عظمیٰ پاکستان میں بطور وکیل پریکٹس کی۔ وہ بے شمار فوجداری، دیوانی اور آئینی مقدمات میں پیش ہوئے جن میں سے بیشتر قانونی رسالوں میں شائع ہوئے ۔
جسٹس اقبال احمد کاسی 7 جولائی 2022 کو عدالت عالیہ بلوچستان میں بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوئے اور 27 جون 2023 سے بحیثیت مستقل جج اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں۔