عزت مآب چیف جسٹس پاکستان کے اعزاز میں عشائیہ
01 اکتوبر 2020
بلوچستان بار کونسل کی جانب سے عزت مآب چیف جسٹس پاکستان ، جناب جسٹس گلزار احمد ، عزت مآب جناب جسٹس منظور احمد ملک، جج عدالت عظمیٰ پاکستان ،عزت مآب جناب جسٹس فیصل عرب، جج عدالت عظمیٰ پاکستان، عزت مآب جناب جسٹس اعجاز الا احسن ، جج عدالت عظمیٰ پاکستان اورعزت مآب جناب جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل جج عدالت عظمیٰ پاکستان کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔ اِس موقع پر عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان بھی موجود تھے۔ عزت مآب چیف جسٹس پاکستان اور عزت مآب جج صاحبان عدالت عظمیٰ پاکستان کو اس موقع پر تحائف بھی پیش کئے گئے۔