ضلع کچہری کوئٹہ میں عدالتوں کی ازسرنو تزئین و آرائش کا افتتاح
30 ستمبر 2020
عزت مآب چیف جسٹس پاکستان، جناب جسٹس گلزار احمد نے ضلع کچہری کوئٹہ کی عدالتوں کی از سر نو ہونے والی تزئین و آرائش کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کچہری میں عدالتوں کا معائنہ کیا اور شجر کاری بھی کی ۔ اس موقع پر عزت مآب جناب جسٹس اعجاز الااحسن، عزت مآب جج عدالت عظمیٰ پاکستان، عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس جمال خان مندوخیل، عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان ، ممبر انسپکشن ٹیم ، معزز وکلاء اور سیکرٹری ٹو عزت مآب چیف جسٹس بھی موجود تھے۔ انہوں نے کچہری کے احاطے میں بچوں کو دودھ پلانے اور نرسنگ روم کا بھی افتتاح کیا۔