عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کا دورہ گوادر


 14 اکتوبر 2021

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے عزت مآب جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ ، سینئر ترین جج ، عزت مآب جناب جسٹس محمد کامران خان ملا خیل ،عزت مآب جناب جسٹس روزی خان بڑیچ اور عزت مآب جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورٹ گوادر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جوڈیشل ریسٹ ہاؤس گوادر کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان ،ضلعی عدلیہ کے معزز جج صاحبان ، حکومتی آفیسران اور وکلاء بھی موجود تھے۔