کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی عزت مآب چیف جسٹس سے ملاقات
27 نومبر 2021
کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران نے عزت مآب چیف جسٹس ، عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس نعیم اختر افغان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر عزت مآب جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، سینئر ترین جج عدالت عالیہ بلوچستان اور جناب راشد محمود، رجسٹرار، عدالت عالیہ بلوچستان بھی موجود تھے۔