عدالت عالیہ بلوچستان میں پرچم کشائی کی تقریب
14 اگست 2022
14 گست 2022کو عدالت عالیہ بلوچستان میں پرچم کشائی کی پر وقارتقریب منعقد ہوئی۔عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے پرچم کشائی کی ۔ اِس موقع پر عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان ، معززوکلاء ، ضلعی عدلیہ کے معزز جج صاحبان ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان، ممبر انسپکشن ٹیم عدالت عالیہ بلوچستان اور عدالت عالیہ بلوچستان کا عملہ بھی موجود تھا۔