جوڈیشل پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام


 14 نومبر 2022

بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی نے یو این وویمن کے تعاون سے 13 اور 14 نومبر 2022 کو بلوچستان میں انصاف کی فراہمی میں خواتین اور پسماندہ طبقے کے مقدمات سے نمٹنے کے لیے جوڈیشل افسران کے لیے دو روزہ جوڈیشل پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا۔عزت مآب جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ نے پروگرام کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں ۔ ڈی جی راشد محمود، ایڈوائزر جناب نذر محمد کاکڑ، جسٹس ریٹائرڈ کے این کوہلی اور دیگر مہمان مقررین نے پروگرام میں شرکت کی۔