لرننگ ایکسچیج وزٹ


 24 اگست 2022

عدالت سے متعلق آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن ( اے ڈی آر) کے موضوع پر ایک وفد نے کراچی کے ٹور جس کا انعقاد یو این ڈی پی امن و انصاف پروگرام نے کیا کے موقع پر سندھ جوڈیشل اکیڈمی ، ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر اور سندھ ہائیکورٹ کا دورہ کیا۔ وفد کی سربراہی عزت مآب جناب جسٹس محمد اعجاز سواتی ، جج عدالت عالیہ بلوچستان نے کی ۔ وفد کے اراکین میں جناب راشد محمود ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان/ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی ، کوئٹہ ، جناب نذر محمد کاکڑ، ایڈوائزر بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی، کوئٹہ ، جناب محمد داؤد خان ناصر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ ، جناب طاہر ہمایوں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، لورالائی، جناب محمد علی مبین، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوستہ محمد، جناب شمس الدین، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججII، کوئٹہ ،جناب ملک شعیب سلطان، ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن (فوکل پرسن)، عدالت عالیہ بلوچستان، مسز فائزہ بختاور، جوڈیشل مجسٹریٹ قلات، جناب اظہار احمد ، جوڈیشل مجسٹریٹII، کوئٹہ، جناب عبدالمقیت، سینئر سول جج حب، جناب منور علی ، جویشل مجسٹریٹI، حب ، جناب قاسم علی گاجیزئی ، وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل اور جناب نور جان بلیدی، جنرل سیکرٹری، کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شامل تھے۔