ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان کا اجلاس


 14 مئی 2022

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان/ انچارج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں صوبہ بلوچستان میں ماتحت عدالتوں میں زیر التوا دیوانی اور فوجداری مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عزت مآب چیف جسٹس نے ماتحت عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی ماتحت عدالتوں کے جج صاحبان کی کارکردگی کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
اس اجلاس میں عزت مآب جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، سینئر ترین جج، عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب راشد محمود، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان اور سید حسن شیراز ، سسٹم اینا لسٹ ، عدالت عالیہ بلوچستان نے بھی شرکت کی۔