سیشن کورٹ سریاب میں شجر کاری
02 مارچ 2022
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس سریاب کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا ۔
اس موقع پر عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، عدالت عالیہ کے عزت مآب جج صاحبان، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان، ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، سریاب اور معزز وکلاء نے زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس سریاب کے احاطہ میں درخت لگا کر شجرکاری بھی کی ۔
نذیر احمد خججک ،ممبر انسپکشن ٹیم ، جناب محمد زبیر ، سیکرٹری ٹو عزت مآب چیف جسٹس اور معزز وکلاء بھی اس موقع پر موجود تھے ۔