کرسمس کے موقع پر تقریب
25 دسمبر 2025
کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے اس موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان، جناب ناصر خان یوسفزئی ، ممبر انسپکشن ٹیم ، جناب عبدالوحید بادینی ، وکلاء اور عدالت عالیہ کے مسیحی براردی سے تعلق رکھنے والے عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔