عزت مآب چیف جسٹس نے اعلیٰ کارکردگی پر افسران و عملے کو تعریفی اسناد سے نوازا
05 جون 2025
عزت مآب چیف جسٹس، عدالت عالیہ بلوچستان جناب جسٹس محمد اعجاز سواتی نے عدالت عالیہ کے افسران اور عملے میں تعریفی اسناد تقسیم کیں، تاکہ ان کی شاندار کارکردگی اور مخلصانہ خدمات کا اعتراف کیا جا سکے۔ انہوں نے فرائض کی انجام دہی میں عملے کی وابستگی، کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔