صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نئے تزئین و آرائش شدہ دفتر کا افتتاح
07 اگست 2025
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس روزی خان بڑیچ نے صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نئے تزئین و آرائش شدہ دفتر کا افتتاح کیا ۔ اِس موقع پر عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطا اللہ لانگو، کابینہ کے ارکان اور وکلاء بھی موجود تھے۔