عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کا دورہ لورالائی


 07 جون 2024

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑنے عزت مآب جناب جسٹس عبداللہ بلوچ اور عزت مآب جناب جسٹس روزی خان بڑیچ کےہمراہ لورالائی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے لورلائی یونیورسٹی اینڈ میڈیکل کالج کا دورہ بھی کیا ۔اِس موقع پر جناب داؤد خان ناصر، رجسٹرار،عدالت عالیہ بلوچستان، ضلعی عدلیہ کے معزز جج صاحبان ، ملک شعیب سلطان ، ڈپٹی رجسٹرار ایڈمنسٹریشن ، عدالت عالیہ بلوچستان اور وکلاء بھی موجود تھے۔