بلوچستان میں جوڈیشل آفیسرز کے لیے اے ڈی آرعدالت کو مضبوط بنانے پر ایک اورینٹیشن سیشن


 29 جولائی 2022

بلوچستان میں جوڈیشل آفیسرز کے لیے متبادل تنازعات کے حل (اے ڈی آر)،عدالت کو مضبوط بنانے پر ایک اورینٹیشن سیشن یواین وویمن کے تعاون سے دو متعلقہ گروپوں میں 28 اور 29 جولائی 2022 کو بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی میں منعقد ہوا۔جس کا بنیادی مقصد اے ڈی آر، میکانزم کو فروغ دینا اور طریقہ کار اور مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔عزت مآب جناب جسٹس گل حسن ترین نے عزت مآب چیف جسٹس عدات عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس نعیم اختر افغان کی ہدایت پر سیشن میں شرکت کی اور ثالثی ایکٹ کے تحت اے ڈی آر کے بارے میں خیالات، تصورات اور امکانات کا اظہار کیا۔
جناب راشد محمود، رجسٹرار، عدالت عالیہ بلوچستان/ڈائریکٹر جنرل، بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی اور جناب نذر محمد کاکڑ، ایڈوائزر، بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی نے تقریب کے نچوڑ اور اکیڈمی کے سالانہ ورک پلان کے ذریعے اے ڈی آر کے امکانات پر غور کیا اور یو این وویمن کے ساتھ باہمی تعاون اور ایونٹس میں معاونت کی۔