جسٹس سید انور آفتاب


--
جسٹس سید انور آفتاب

جسٹس سید انور آفتاب ولد آفتاب احمد 26اپریل 1957 کوکوئٹہ میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے اپنی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی۔ انہوں نے میٹرک 1971 میں اسلامیہ ہائی سکول سے انٹرمیڈیٹ (ایف ایس سی) 1973 میں بی ایس سی 1976 میں گورنمنٹ ڈگری سائنس کا لج کوئٹہ سے پاس کیا ۔1979 ميں انہوں نے ماسٹرز کی ڈگری ریاضی اور شماریات میں بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے حاصل کی۔انہوں نے ایل ایل بی یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ سے 1981 میں کیا ۔

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب ہونے کے بعد انہوں نے ملازمت کاآغاز سٹیٹسٹیکل آفیسر برائے فروٹ ڈیولپمینٹ پراجیکٹ جو AAO/UNDP کے مالی تعاون سے تھادسمبر 1980 میں کیا ۔انہوں نے 83-1982 میں نو مہینے کی تربیت سٹیٹسٹیکل ڈیزائن ، ڈیٹا اینا لیسز اور کمپیوٹر کے استعمال کی کِنٹ یونیورسٹی کینٹبری سےلی۔ 1986 میں ہونے والی انٹرنیشنل ہورٹیکلچر کانفرنس جو کہ کیلیفورنیا یونیورسٹی ڈیوس یو ایس میں منعقد ہوئی میں شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کے طور پر کا م کیا اور بہت سے PC-1بنائے اور اس وقت چلنے والی اسکیموں کی نگرانی کی۔1994 میں ایسٹ اینگلیا یونیورسٹی میں مونیٹرنگ اینڈ ایلویشن آف پبلک سیکٹر پراجیکٹ پر چار مہینے کی تربیت حاصل کی۔

انہوں نے ستمبر 1994 میں بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عدلیہ میں شمولیت اخیتار کی اور اوستہ محمد اور کوئٹہ میں فروری 1999 تک خدمات سر انجام دیں۔ اس کے بعد ترقی حاصل کی اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خضدار اور حب مارچ 1999 تا جون 2000 خدمت سر انجام دیں۔ان کی تقرری بطور ڈی اینڈ ایس جے قلات بمقام مستونگ جولائی 2000 سے ستمبر 2003 تک رہی۔انہوں نے دو ہفتہ کی تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی جو کہ”کورٹ سسٹم آف یو ایس اے ایمفسیزآن دی رول آف کورٹ ایڈمینسٹریٹرز اِن ڈسٹرکٹ کورٹز “کے موضوع پر اکتوبر 2002 میں سین فرانسیسکویو ایس اے میں ہوئی۔

ان کی تعیناتی بطور جوڈیشل ریفارمز منیجمنٹ اسپیشلسٹ "انصاف کی رسائی تک "کے پروگرام میں دو سال کے کنڑیکٹ پر نومبر 2003 سے اکتوبر 2005تک رہی۔اس کے بعد وہ مانیٹرنگ اینڈ ایوولوشن سپیشلسٹ کے طور پر انصاف کی رسائی تک کے پروگرام میں ایک سال کے لئے جولائی 2006 سے جون 2007 تک تعینات رہے اور چیف جسٹس کے ساتھ بطور سیکرٹری ایڈیشنل چارج بیسز پر کام کرتے رہے۔جولائی 2000 سے جون 2007 تک انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ژوب، نوشکی ، اوستہ محمد ، موسیٰ خیل بمقام لورالائی ، ڈیرہ مراد جمالی ، پشین اور لورالائی میں جولائی 2007 سے نومبر 20013 تک خدمات سرانجام دیں۔اس کے بعد وہ ٹرانسفر ہوئے اور انہوں نے رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان کا عہدہ 20 نومبر 2013 کو سنبھالا۔

کامن ویلتھ لاء ڈیپارٹمنٹ یو ایس اے کے تحت ہونے والے سیمنار” ایڈجوڈیکشن آن انٹلیکچول پراپرٹی ڈیسپوٹ اِن پاکستان “ کے موضوع پر اسلام آباد میں ہونے والے پروگرام 19-18 ستمبر 2006 میں شرکت کی۔ انہوں نے عدالت عالیہ بلوچستان کی پانچ سالانہ رپورٹیں 2002 سے 2006 تک بنائیں ۔

انہوں نے انصاف تک رسائی کے پروگرام کے تحت 2001 سے 2006 میں عدالت عالیہ بلوچستان میں ہونے والی چھ عدد جوڈیشل کانفرنسیں منعقد کروائیں۔ انہوں نے عدالت عظمٰی پاکستان اسلام آباد کے تحت ہونے والی دو انٹر نیشنل جوڈیشل کانفرنسوں میں2012 اور 2014 میں شرکت کی۔ انہوں نے کورٹ اور کیس فلو منیجمنٹ، جینڈر ایشو، ہیومن رائٹس، جووینائل جسٹس سسٹم آرڈیننس،انٹلیکچوپراپرٹی رائٹس ، اینوائرمینٹ اینڈ ٹیررازم پر ہونے والی ورکشاپس اور سیمینار میں بھی شرکت کی۔

جسٹس سید انور آفتاب 13اگست 2016 کو عدالت عالیہ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے۔