عزت مآب سابقہ چیف جسٹس پاکستان کا پیغام
عدالت عالیہ بلوچستان کی سرکاری ویب سائٹ کے آغاز کے موقع پر پیغام
مجھے یہ بات جان کر خوشی اور اطمینان ہوا ہے کہ عدالت عالیہ بلوچستان نے آج اپنی سرکاری ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی نے موجودہ دور کی انسانی تہذیب کی تاریخ کوایک اہم موڑ دیا ہے۔ اس نے تمام دنیا کو ایک عالمی گاؤں بنا دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں کارکردگی ، بارآوری اور پیدوار کا زندگی کے ہرشعبے میں معیار بڑھا ہے۔
عدالتی انتظام کو بےنقاب کرنے کے لئے تازہ ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بہت زیادہ ضرورت ہے تاکہ عدالتی برادری تیز فتار انصاف اور بہتر قانونی نتائج فراہم کر سکے۔ الیکٹرونک مواصلاتی آلات جس میں الیکٹرانک میل اور ویڈیو کانفرنسنگ شامل ہیں نے یہ ممکن بنا دیا ہے کہ ڈیٹا مختلف مقامات سے تیز رفتاری سے منتقل ہو سکے اور مفید معلومات کا تبادلہ کیا جا سکے۔ قانونی انفارمیشن ڈیٹا بیسسز کے قائم کرنے کے نیتجے میں تاخیر میں کمی اور بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ آن لائن استفسار کا نظام برائے مثالیں۔ تعریف خط ، کوڈ اور آئین ، فہرست مقدمات اور آن لائن سٹیسٹیکل رپورٹ کی اشاعت اور احکامات اور فیصلوں کو سرکاری ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر کے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
اگرچہ ہمارے ملک نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنا لیا ہے۔ لیکن معلومات تک رسائی ابھی بھی مشکل ہے ۔ یہاں کچھ ویب سائٹس ہیں جو قانونی فیصلوں اور آئین وغیرہ کی معلومات فراہم کرتی ہیں۔ لیکن اسے نجی کمپنیاں منظم کر رہی ہیں اسے استعمال کرنے والے کو ایک اچھی خاصی رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔ اس وجہ سے قانون کے طالب علموں، نوجوان وکلاء اور سائل و عوام ایسی سہولت کا فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ ایسی صورتحال میں آزاد اور قابل رسائی ڈومین پر اہم معلومات اور قانونی ڈیٹا کی مفت فراہمی بہت ضروری ہے۔
عدالت عالیہ بلوچستان کی سرکاری ویب سائٹ کا آغاز یقینی طور پر اس مسلئے پر قابو پانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔ آخر میں میں چیف جسٹس، جج صاحبان اور آئی ٹی کے محکمہ عدالت عالیہ بلوچستان کو یہ مفید ویب سائٹ بنانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ ویب سائٹ انصاف کی فراہمی میں بہت مفید ثابت ہو گی۔
( جسٹس افتخار محمد چوہدری)چیف جسٹس آف پاکستان