جسٹس شوکت علی رخشانی
جسٹس شوکت علی رخشانی 4 اگست 1969ء کو کوئٹہ ،بلوچستان میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق بلوچستان کے ایک دور افتادہ علاقہ دالبندین ، ضلع چاغی سے ہے۔ آپ کے والد جناب محمد شفیع رخشانی صاحب ایک ممتاز وکیل تھے جو کہ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ، ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل (نیب ) کے عہدوں پر فائز رہے۔
جسٹس شوکت علی رخشانی نے اپنی ابتدائی تعلیم سینٹ فرانسس گرامر سکول، کوئٹہ سے حاصل کی اور سال 1984ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ ایف ایس سی اور بی اے کا امتحان پاس کرنے کے بعد یونیورسٹی لاء کالج ، کوئٹہ میں ایل ایل بی میں داخلہ لیا اور 1990ء میں اعزاز کے ساتھ پاس کیا۔
آپ مورخہ15 اکتوبر 1991کو بطور وکیل رجسٹر ہوئے اور نومبر 1993 میں عدالت عالیہ کے وکیل بنے۔آپ مورخہ13 ستمبر 2008 کو معزز عدالت عظمی ٰپاکستان کے وکیل بنے ۔
1995ء میں آپ بلوچستان بارایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکر ٹری منتخب ہوئے اور 1996ء تک اس عہدے پر تعینات رہے۔1998ءسے 2000ء تک آپ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر بھی رہے اور 2009ءسے 2011ء تک ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دوبارہ سینئر نائب صدر منتخب ہوئے ۔
1995ء میں آپ نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد سے ریفریشر کورس کیا ۔ آپ نے قتل سمیت بہت سے فوجداری مقدمات ،انسداد ہشتگر دی کے مقدمات ،نیب،انسداد منشیات کے مقدمات اور متعدد آئینی درخواستوں کی عدالت عالیہ بلوچستان اور مغزز عدالت عظمیٰ پاکستان میں پیروی کی۔
2002ء میں آپ انسداد دہشتگردی عدالت، کوئٹہ میں بطور حج تعینات ہوئے اور 2005ء میں اپنے والد بزرگوار کےانتقال کے بعد ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
آپ نے 1997 سے 2002تک عسکری کمرشل بینک کے قانونی مشیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔ سپیشل پراسیکیوٹر کسٹمزوٹیکسیشنز بلوچستان ،مارکیٹ کمیٹی، محکمہ زراعت حکومت بلوچستان ، سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان کے قانونی مشیر کے علاوہ اسپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان کے متعدد کیسوں کی عدالت عالیہ بلوچستان اور معزز عدالت عظمیٰ پاکستان میں پیروی کی۔ آپ نے بطور سپیشل پبلک پراسیکیوٹر اینٹی نار کو ٹکس فورس متعدد مقدمات میں عدالت عالیہ اور معزز عدالت عظمی پاکستان میں پیروی کی ۔ آپ نے بلا کسی سیاسی وابستگی کے اپنے فرائض بحیثیت ایک پیشہ ور وکیل سرانجام دیئے ۔
آپ نے یونیورسٹی لاء کا لج کوئٹہ اور زرغون لاءکالج ، کوئٹہ میں بطور وزیٹنگ لیکچرر قانون فوجداری بشمول کرمنل ایڈ منسٹریشن ، ایڈمنسٹریشن آف جسٹس اور حدود قوانین کے حوالے سے متعد د لیکچر ز دیئے۔آپ نے وفاقی شرعی عدالت میں 9 فروری 2018 سے 8 فروری 2021 تک بطور جج کے فرائض سرانجام دئیے۔
جسٹس شوکت علی رخشانی 7 جولائی 2022 کو عدالت عالیہ بلوچستان میں بطور ایڈیشنل جج تعینات ہوئے اور 27 جون 2023 سے بحیثیت مستقل جج اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں۔