عزت مآب چیف جسٹس نے ایپل فون صارفین کے لئے عدالت عالیہ کی ایپ متعارف کروا دی۔
20 ستمبر 2020
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے عزت مآب سینئر جج، جناب جسٹس نعیم اختر افغان کی موجودگی میں ایپل فون صارفین کےلئے عدالت عالیہ کی ایپ متعارف کروائی جو کہ ایپ اسٹور پر موجود ہے ۔ اِس موقع پر جناب راشد محمود، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب آفتاب احمد لون ، ممبر انسپکشن ٹیم اور ملک شعیب سلطان سیکرٹری ٹو عزت مآب چیف جسٹس بھی موجود تھے۔