عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کا دورہ قلعہ عبداللہ


 24 اکتوبر 2020

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے عزت مآب جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ ، عزت مآب جناب جسٹس کامران خان ملاخیل اور عزت مآب جناب جسٹس عبداللہ بلوچ کے ہمراہ قلعہ عبداللہ اور چمن کی عدالتوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کلی عبدالرحمٰن زئی میں جوڈیشل کمپلکس کے لئے مختص کی گئی زمین کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر جناب راشد محمود ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب آفتاب احمد لون، ممبر انسپکشن ٹیم اور ملک شعیب سلطان سیکرٹری ٹو عزت مآب چیف جسٹس بھی موجود تھے۔