جوڈیشل کمپلیکس بھاگ کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ


 25 ستمبر 2020

عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے عزت مآب جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ ، جج ن عدالت عالیہ بلوچستان کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس بھاگ کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال بھاگ کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر جناب راشد محمود ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب آفتاب احمد لون، ممبر انسپکشن ٹیم ،ملک شعیب سلطان سیکرٹری ٹو عزت مآب چیف جسٹس، حکومتی آفیسران اور وکلاء بھی موجود تھے۔