عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کا دورہ خاران
19 ستمبر 2020
عزت مآب چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان، جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے عزت مآب جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ پاکستان ، عزت مآب جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ ، عزت مآب جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل ، عزت مآب جناب جسٹس عبداللہ بلوچ اور عزت مآب جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ کے ہمراہ خاران شہر میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال خاران اور خاران بار کا دورہ کیا۔ انہوں نے زیر تعمیر کیڈ ٹ کالج ، کرکٹ اسٹیڈیم اور جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ بھی کیا اس موقع پر انہیں ایکسین بی اینڈ آر خاران نے زیر تعمیر منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔جناب راشد محمود ، رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان ، جناب آفتاب احمد لون، ممبر انسپکشن ٹیم ،ملک شعیب سلطان سیکرٹری ٹو عزت مآب چیف جسٹس، حکومتی آفیسران اور وکلاء بھی اس موقع پر موجود تھے۔