عدلیہ کی استعداد کار کو بڑھانے کےلئے وقف فنڈ


 10 جولائی 2021

چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان اینڈاومنٹ فنڈ ( بیف) نے عزت مآب جناب جسٹس جمال خان مندوخیل چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان اور عدالت عالیہ بلوچستان کے عزت مآب جج صاحبان کو عدلیہ کی استعداد کار کو بڑھانے کےلئے وقف فنڈ کے بارے میں بریفنگ دی ۔ اِس موقع پر عزت مآب چیف جسٹس اور عزت مآب جج صاحبان عدالت عالیہ بلوچستان نے سکارلرشپ اور تجدید عزم مالی معاونت کی اسناد 08 اگست 2016 کے سانحے میں شہید ہونے والے وکلاء کے ورثاء میں تقسیم کئیں ۔